پیپلز پارٹی نے کراچی میں ریاستی غنڈہ گردی کی مثال قائم کی،اعجاز چودھری

پیپلز پارٹی نے کراچی میں ریاستی غنڈہ گردی کی مثال قائم کی،اعجاز چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں ریاستی غنڈہ گردی کی بد ترین مثال قائم کردی ہیں ، پیپلز پارٹی کو اپنی شکست دیکھ کر پی ٹی آئی کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی ، آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا پوری ملک سے صفایا ہو جائے گا ، کراچی میں تحریک انصاف کے کیمپ اکھاڑنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے ، زرداری مافیا نے عوام کا خون چوس لیا ہے۔

، پیپلز پارٹی کو اوچھی حرکتیں زیب نہیں دیتی ، کراچی میں جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے ، گزشتہ روز پارٹی رہنما شیخ محمد حسین کی رہائش گاہ این اے 133کی یوسی 232ٹاؤن شپ میں فیاض بھٹی کے ہمراہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایم کیو ایم ٹو بننے کی کوشش نہ کرے، اتنا ظلم کرو جتنا کل کو برداشت کر سکو ، نہتے کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کو پولیس سے ملکر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، سندھ حکومت کی ریاستی دہشت گردی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ، انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے اصغر خان کیس دوبارہ کھولے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم امید کرسکتے ہیں کہ پتہ چل جائے گا کہ ماضی میں نواز شریف اور دیگر کس خلائی مخلوق کے سیاسی کھلاڑی بنے ہوئے تھے ۔ کارنر میٹنگ میں احسن ، خالد قریشی ، ولید ساجد ، محمد نوا ز ، قیصر جاوید بٹ ، ساجد بخاری ، ضمیر خان ، فاروق گجر ، فہیم خان حافظ ذوہیب ، خرم شہزاد موجود تھے ۔
اعجاز چودھری