پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کریک ڈاؤن ، عطائیوں کے 106اڈے سیل

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کا کریک ڈاؤن ، عطائیوں کے 106اڈے سیل

لاہور (جنرل رپورٹر)سپریم کورٹ کے احکاما ت کی تعمیل میں پنجاب بھر میں جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مختلف اضلاع میں 106 عطائیوں کے ا ڈے سربمہر کر دیے۔ کمیشن کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں انتظامیہ اور پولیس سے مل کر کارروائی کی، جن میں فیصل آباد،ڈیرہ غا ز یخا ن، قصور ، پاکپتن ، گجرانوالہ ، شیخو پو رہ،وہاڑی،مظفر گڑھ، جھنگ،جہلم ،خانیوال،میانوالی ، چکوال ، اوکاڑہ ، راجن پور ، سرگودھا اور لاہور شا مل ہیں۔ ٹیموں نے ان ضلعوں میں 382علاج گاہوں پر چھا پے مارے اوران میں سے106پر عطائی کام کرتے ہوئے پائے گئے ، جن کے اڈوں کو سربمہر کردیاگیا

۔ مزیدبرآں382میں سے112 عطائیوں نے عطائیت چھوڑ کردوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1