مطالبات منظور،ہوٹل ایسوسی ایشن نے دھرنے کی کال واپس لے لی
لاہور(جنرل رپورٹر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین واحد کاشمیری نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں حکومت سے 200فیصد گیس اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر 10مئی کو لاہور کے مختلف مقامات داتا دربار ،شاہدرہ ،گڑھی شاہو اور شالا مار چوک میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھامگر سوئی ناردرن گیس نے جو کمرشل صارفین کو بلوں میں اضافہ کیا تھا اسے واپس لے لیا ہے اور اب سوئی گیس کی طرف سے صارفین کو پرانے ریٹ پر بل مہیا کئے جائیں گے ۔اجلاس میں یہ طے پایا کہ ایم ڈی اور جی ایم لاہور سوئی ناردرن گیس کی بھر پور کوششوں سے گیس میں اضافہ واپس لیا گیا۔چیئرمین ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ واحد کاشمیری نے مزید کہا کہ چونکہ ہمارے جائز مطالبات مان لئے گئے ہیں لہٰذا اب ہم دھرنا نہیں دینگے۔انہوں نے جی ایم سوئی گیس لاہور کی بھر پور کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
ہوٹل ایسو سی ایشن