خدمت کارڈ نہیں دینے تو چیک جاری کئے جائیں،فنکاروں کا مطالبہ

خدمت کارڈ نہیں دینے تو چیک جاری کئے جائیں،فنکاروں کا مطالبہ

لاہور(پ ر) لاہور کے فنکاروں نے ایم این اے حمزہ شہباز ، چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل توقیر ناصر سے مطالبہ کیا ہے کہ آرٹسٹوں کو عرصہ دس ماہ سے خدمت کارڈ ملے نہ ہی چیک، اگر خدمت کارڈ نہیں بنتے نظر آتے تو ہمیں چیک ہی دے دیں تاکہ آرٹسٹ اور فنکار حضرات عید الفطر کی خوشیاں بہتر انداز میں منا سکیں۔ اس کے علاوہ اگر جون سے پہلے خدمت کارڈ یا چیکوں کا اجرأ نہ ہوا تو ڈر ہے کہ 8کروڑ روپے کی رقم جو آرٹسٹوں اور فنکاروں کے لئے منظور ہو چکی ہے، کہیں واپس نہ چلی جائے اور فنکار عید پر اپنوں کا منہ تکتے رہ جائیں۔ ہمیں امید ہے ! آپ سب اس کا حل ضرور نکالیں گے۔ سب فنکار حضرات آپ سب کے احسان مند رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1