ہیلتھ کمیشن کی کارروائیوں کے دوران مستند اطباء کو ہراساں نہ کیا جائے،حکیم شفیع طالب

ہیلتھ کمیشن کی کارروائیوں کے دوران مستند اطباء کو ہراساں نہ کیا جائے،حکیم ...

لاہور (پ ر)محکمہ صحت اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کاروائیوں میں مستند اطبا ء کرام کو ناجائز ہراساں اور پریشان کرنے کے خلاف طب یونانی کی تمام نمائندہ جماعتوں کابھٹہ چوک میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے طب یونانی کی نمائندہ تنظیموں نے شرکت کی جن میں سر فہرست پاکستان تحفظ اطبا ء آرگنائزیشن ، وفاق اطبا ء پاکستان ، پاکستان طبی کانفرنس ، جوائنٹ ایکشن طبی کمیٹی ،ینگ یونانی طبی فاؤنڈیشن ،تحریک تجدید طب پاکستان ، پاکستان طبی اتحاداور طبیہ کمیٹی قصور سمیت دیگر ذیلی تنظیمیں شامل ہیں ۔ اجلاس کے شرکا ء اطبا ء برادری نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ صحت کو خصوصی ہدایات جاری کریں کہ مستند حکماء کوعطائیت کے خاتمہ کی آڑ میں ناجائز ہراساں و پریشان نہ کیا جائے ۔تنظیموں کے سربراہان میں پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری،پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم چوہدری اشفاق احمد، حکیم سید مشرف زیدی ،حکیم محمد افضل میو،حکیم و ڈاکٹر محمد عابد شفیع ،حکیم افتخار مبین عرشی، حکیم امجد وحید بھٹی، حکیم طاہر نوید جنجوعہ، حکیم سجاد زخمی حکیم مرزا امین بیگ، حکیم محمد ابو بکر،حکیم محمد احمد نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس صاحب حکماء برادری کے حال پر رحم کریں اور انہیں ان کے طبی فارما کوپیا کے اندر رہتے ہوئے بلا خوف و خطر پریکٹس کی اجازت دی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1