احسن اقبال پر حملہ کرنے والوں کو کڑ ی سے کڑی سزا دی جائے،عابد علی

احسن اقبال پر حملہ کرنے والوں کو کڑ ی سے کڑی سزا دی جائے،عابد علی

لاہور(کامرس رپورٹر)سینئر تاجر رہنما حافظ عابد علی نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے ۔ مجاہد تحریک نظام مصطفی ﷺ آپا نثار فاطمہ کے لخت جگر کو نفرت کا نشانہ بنانے والے کو کڑی سے کڑی سزادی جائے ۔ اپنے ایک بیان میں ا ن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے خلاف تنقید اور نفرت کا پرچار کرنے والا تبدیلی ٹولہ انتخابی میدان میں میاں نوازشریف کے شیروں کا مقابلہ کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا ۔ مسلم لیگ ن تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام الناس کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

عابد علی

مزید : میٹروپولیٹن 1