پنجاب میں بھی ماربل سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے،خادم حسین

پنجاب میں بھی ماربل سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے،خادم حسین

لاہور(کامرس رپورٹر) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ ماربل انڈسٹریز کی ترقی کیلئے پنجاب میں بھی ماربل سٹی کا قیام عمل میں لایا جائے، ماربل سیکٹر میں ٹیکسز کی کمی ،ویلیو ایڈیشن اقدامات سے ماربل سیکٹر کی برآمدات کا حجم بڑھے گا ۔انہوں نے کہا کہ ماربل سیکٹر کے فروغ دینے، ٹیکسز میں کمی سمیت دیگر مراعات سے ماربل کا شعبہ ترقی کرے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے چیئرمین فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن محبوب سرکی سمیت تاجر رہنماؤں و صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ پنجاب میں ماربل سیکٹر کے فروغ اور مراعات سے ماربل انڈسٹری ترقی کرے گی اس لیے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بھی ماربل انڈسٹریز کیلئے بجلی و گیس کے نرخوں میں کمی کی جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1