ڈیفنس فورسز وٹنرزایسوسی ایشن پاکستان کااجلاس،اہم فیصلے

ڈیفنس فورسز وٹنرزایسوسی ایشن پاکستان کااجلاس،اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) ڈیفنس فورسز وٹنرزایسوایشن پاکستان کا اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین ایئرمارشل انور محمود خان ،جنرل سیکرٹری بریگیڈیر صفدر حسین اعوان ،سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل چوہدری محمد اسلم، سیکرٹری فنانس لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر چوہدری منظور حسین ،نیوی کیپٹن مسعود ڈار، سیکرٹری انفارمیشن مبارک احمد اعوان دیگر افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی،اجلاس کا انعقاد گوجرہ،اٹک،میانوالی میں نئے دفاترکا قیام عمل میں لایا گیا اور مشترکہ بیان میں کہا گیا یہ انتہائی خوشی کی بات ہے اب بہت سارے مسائل کا حل یہاں ہی ہو جایا کرے گا یہ ہماری پہچان ہیں عمر کے جس حصے میں بھی ہونگے، وطن عزیز کیلئے وقف ہونگے اور یہی دنیا میں ہماری کامیابی کی پہچان ہے ، ملک بھر کے ڈسٹرکٹ میں مز ید دفاتر کا قیام ہمارا ٹارگٹ ہے۔
ڈی ایف ڈبلیو

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں مقامی سینئرپی ٹی آئی رہنماؤں،منتخب چیئرمینز،وائس چیئرمینز اور ایم پی ایزکے امیدواران کی جانب سے این اے123کے امیدوارچوہدری خالدمحمودگجر کی حمایت میں میڈیاکانفرنس کااہتمام کیاگیا، جس میں پی پی145کے امیدوارمیاں جنیدرزاق ایڈووکیٹ،سابقہ صدرراوی ٹاؤن وامیدوارپی پی144رانا شہزاد سہیل ،امیدوارپی پی145نعیم حیدربٹ،یوسی11چیئرمین افتخار یوسف،آصف بھنڈر(یوسی23) ،رانا جاوید قادری(یوسی12) ،ملک محمدرضا(یوسی15)،ندیم حمیدملک(یوسی14)رانا طالب(وائس چیئرمین یوسی2)،پی پی145 کے امیدوارملک ذوالفقار،یوسی10سے ثناء الحق جٹ،یوسی10سے چوہدری جمشید،سابق نائب ناظم مشتاق خان،اطہر رشیدخان، عامر گورائیہ،صابرگجر،حافظ محمدآصف اقبال،امیراعظم خاں،ملک شبیر اور سمیت مقامی کونسلرز،جنرل کونسلرز و کارکنان نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی پی 145کے امیدوارمیاں جنیدرزاق ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ ہم سب امیدواران منتخب چیئرمینز،وائس چیئرمینز،کونسلرز وسینئر رہنماشاہدرہ کی عوام کے پرزورمطالبے پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ این اے123شاہدرہ میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ چوہدری خالدمحمودگجر کو دیا جائے جوکہ شاہدرہ کی عوام کی آوازبن چکے ہیں اور چوہدری محمد سرورکے شانہ بشانہ این اے 123 میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور منظم کرنے میں انہوں نے بہت محنت کی ہے اور ہر بارشاہدرہ کی عوام پر باہرسے امیدوار لاکرکھڑا کردیا جاتا ہے جو کہ شاہدرہ کی عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے۔سابق صدر راوی ٹاؤن اورپی پی144کے امیدوار رانا شہزادسہیل نے کہا کہ اگر اس باربھی ان پرباہر سے امیدوارلاکر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم بنی گالہ تک بھرپور احتجاج کریں گے۔چوہدری خالدمحمودگجردرددل رکھنے والے انسان ہیں اورشاہدرہ کی غیورعوام کے دکھ درد کے ساتھی ہیں ان کو پارٹی کی جانب سے ٹکٹ دینا چاہیے۔ہم سب امیدواران عوام کی امیدوں کو سامنے رکھتے ہوئے اعلیٰ قیادت سے این اے123 چوہدری خالدمحمود گجر کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور چوہدری محمدسرور صاحب کی جانب سے بھی یقین دلایا گیا ہے کہ این اے123سے چوہدری خالدمحمودگجر سے بہترین کوئی امیدوار نہیں اور ٹکٹ ان کو دلایاجائے گا۔