فریڈم موومنٹ عام آدمی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریگی،ہارون خواجہ

فریڈم موومنٹ عام آدمی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریگی،ہارون خواجہ

لاہور( پ ر) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے چےئر مین ہارون خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی پاکستان کے مستقبل کی ایک اُبھرتی ہوئی سیاسی جماعت ہے جس کی لیڈر شپ تجربہ کار اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے،پی ایف ایم سنگل پوائنٹ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے جس کے مطابق عام آدمی کو درپیش مسائل حل کرتے ہوئے تمام بنیادی ضروریات اور سہولیات گھر کی دہلیز پر حل کرناہے الیکشن کمیشن سے پارٹی رجسٹرڈ کرانے کے بعد انتھک کوشش سے کھجور کا درخت بطور انتخابی نشان حاصل کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریڈم فورم انٹر نیشنل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی جنرل (ر)غلام مصطفی تھے ۔پی ایف ایم کے چےئرمین ہارون خواجہ نے کہا کہ پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی ملک کی صرف ان دو سیاسی پارٹیوں میں سے ایک ہے جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں بھی رجسٹرڈ ہے ،پی ایف ایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو الیکشن کمیشن میں جمع کراوئے گئے پارٹی حسابات کے سالانہ گوشوارے عوام الناس کی آگاہی اور شفافیت کیلئے پارٹی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1