ثریا عظیم ہسپتال غریبوں کے علاج معالجے کیلئے کوشاں ہے،ذکر اللہ مجاہد

ثریا عظیم ہسپتال غریبوں کے علاج معالجے کیلئے کوشاں ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور ( پ ر)امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہورڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام چلنے والا ثریا عظیم ہسپتال غربت میں پسی عوام کے علاج و معالجے میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے ثریا عظیم ہسپتال میں سٹی سکین مشین کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ترجمان جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ، معروف اینکر پرسن مبشر لقمان ، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ،ایم ایس ثریاعظیم ہسپتال ڈاکٹر ارشد ضیا ء ،، فیاض احمد فیضی و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں سٹی سکین مشین کا افتتاح عوامی خدمت میں ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں جماعت اسلامی اس ملک کی غریب عوام کی خدمت کا کام پورے جذبے سے جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہالخدمت فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے تمام ہسپتال ، سکولز ، ڈسپنسریاں ، واٹر فلٹریشن پلانٹس ، یتیم بچوں کی کفالت اور بیوؤں کو ماہانہ راشن کی تقسیم کا کام رنگ و نسل ، علاقہ اور مذہب کی تفریق سے بالا تر ہو کر کام کر رہے ہیں ۔ ثریا عظیم ہسپتال کے دروازے ہر ضرورت مند کیلئے کھلے ہیں ۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ثریا عظیم ہسپتال کے ساتھ مالی تعاون کرنے والے ڈونر زاور مخیر حضرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے تعاون سے اس خیر اور خدمت خلق کے اس عظیم کام کو دن بدن بڑھا رہے ہیں ۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1