مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کی اہلحدیث اتحاد کونسل میں شمولیت

مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کی اہلحدیث اتحاد کونسل میں شمولیت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) اہلحدیث اتحاد کونسل پاکستان میں مرکزی جمعیت اہلحدیث العالمی کی شمولیت ،اتحاد کی نئے سرے سے تنظیم سازی کا عمل مکمل، جس کے مطابق حافظ عبدالغفارروپڑی بدستور چیئر مین سید ضیاء اللہ شاہ بخاری صدر طارق محمود یزدانی چیف آرگنائزر ذاکرالرحمن صدیقی سیکرٹری جنرل مقررکیا گیا ہے۔اجلاس میں محمد مشتاق چیمہ،مولانا شکل الرحمن ناصر،مولانا یوسف ریحان،حافظ عمران تبسم سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہا کہ ملکی صورتحال کے پیش نظر دینی جماعتوں کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے،سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ملکر پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ اہلحدیث اتحاد کونسل کو اب صوبوں کی سطح پر منظم کیا جائے گا، اس کے لئے بہت جلد اجلاس بھی بلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی ہر صورت حفاظت کریں گے لبرل ازم کے آگے دیواربنیں گے ، امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے باز آجائے ، اسلامی ممالک جرات مندانہ پالیسیاں وضع کریں۔

جمعیت اہلحدیث

مزید : میٹروپولیٹن 1