اشتہاری سیاستدانوں کو کسی فورم پر نمائندگی کا حق نہیں،عبدالعلیم خان

اشتہاری سیاستدانوں کو کسی فورم پر نمائندگی کا حق نہیں،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی دلدل میں دھنسے ہوئے نوازشریف کیلئے4.9بلین ڈالر کی بھارت منتقلی کا سکینڈل اُن کیلئے مزید بوجھ ثابت ہوگا ، وہ سرکاری بل بوتے پر ہونے والے جلسوں میں معصوم بننے اور عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے جیل یاترا کی تیاری کریں،عبدالعلیم خان نے مختلف اضلاع کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے انٹر ویوز کے دوسرے روز پارٹی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5برسوں تک عوام کو مسائل کے گرداب میں پھنسانے والوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، عوام نے شریفوں کو بہت برداشت کرلیا ہے اب کوئی ان کے جھوٹے دعووں پر یقین کرنے کو تیار نہیں ہوگا،عبدالعلیم خان نے کہا کہ ملک و قوم کا مسیحا بننے سے پہلے نواز شریف یہ بتانا پسند کریں گے کہ ان کے دونوں صاحبزادے کیوں پاکستان نہیں آ رہے اور اب ان کے بعد ملک کو مالی بحران میں دھکیلنے والے اسحاق ڈار کی عدم واپسی بھی بڑا سوالیہ نشان ہے ،سپریم کورٹ نے ان کی سینٹ کی رکنیت معطل کر کے درست فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ خود کو کرپشن سے بچانے اور اعلیٰ ترین عدالتوں سے اشتہاری ہونے والے کو کسی فورم پر نمائندگی کا کوئی حق نہیں ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں صرف لوٹ مار پر توجہ دینے والے کرپٹ ٹبر اور درباریوں نے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا،جنوبی پنجاب میں لوگوں کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے دعویداروں نے کوئی ڈھنگ کا کام کیا ہوتا تو عوام میں شدید بے چینی کی لہر نہ ہوتی۔

علیم خان

مزید : میٹروپولیٹن 1