فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیاں کے عالمی دن پر ورکشاپ ، ماہرین کے لیکچر

فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیاں کے عالمی دن پر ورکشاپ ، ماہرین ...

لاہور(جنرل رپورٹر)تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پرپنجا ب تھیلسیمیا پریونشن پراجیکٹ (PTPP) اور تھیلسیمیاسوسائٹی آف پاکستان نیتھیلسیمیا سے آگاہی کے بارے میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں ایک سیمینار منعقد کیاگیا ۔تھیلسیمیا کا عالمی دن ہر سال 8مئی کو تمام دنیا میں منایا جاتا ہے اس دن تھیلسیمیا کے مریض ان کے والدین،تھیلسیمیا سوسائٹیاں اور رضاکار تھیلسیمیا کے بارے میں مختلف تقریبات کے ذریعے شعور اجاگر کرتے ہیں۔سیمینار کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق اور وائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جاوید رضا گردیزی تھے۔ اس پروگرام میں تھیلسیمیا کے مریض بچے اور انکے والدین، میڈیکل کی طالبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تھیلسیمیا کے بچوں نے اِس موقع پر رنگارنگ ٹیبلو بھی پیش کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شبنم بشیر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ٹی پی پی نے تھیلسیمیا کی بیماری اور اِس کی پیچیدگیوں کے بارے میںآگاہ کیا۔ اِس وقت پاکستان میں 10-12ملین تھیلسیمیا کے کیرئیر اور تقریباً 60,000تھیلسیمیا میجر کے مریض رجسٹرڈ ہیں۔ اور ان میں ہر سال 6000کا اضافہ ہور ہا ہے۔جن کا مکمل علاج پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کے لئے ناممکن ہے۔ اس سلسلے میں حکومتِ پنجاب پی ٹی پی پی کے ذریعے تھیلسیمیا سے بچاؤ کی مکمل سہولیات جن میں تھیلسیمیا کے کیرئیر کی سکریننگ اور تشخیص قبل از پیدائیش ہے فراہم کر رہی ہے۔پی ٹی پی پی تھیلسیمیا سے بچاؤکی سہولیات پنجاب کے تمام (36)اضلاع میں مفت فراہم کر رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل تھیلسیمیا فیڈریشن آف پاکستان، ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی ٹی پی پی کی کاوشوں کو سراہا اور تھیسلسیمیا کے تدارک میں اہم کردار ادا کرنے اوراِس کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھیلسیمیا سے بچاؤ کے پراجیکٹس پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے پی ٹی پی پی آن لائن سافٹ وئیر کا افتتاح کیا اس سافٹ وئیرکی مدد سے اب پی ٹی پی پی کے فیلڈ افسران پنجاب کے تمام اضلاع میں مریضوں، ان کے خاندان کے ا فراداور عام لوگوں کی تھیلسیما سکریننگ کرتے وقت رئیل ٹائم میں ان کا ڈیٹا اپ لوڈ کرسکیں گے۔مریضوں کے سمپلز بارکوڈ ریڈرز کے ساتھ ہونگے اور بہت جلدآٹومیٹک مشینیں بھی سافٹ وئیر کے ساتھ منسلک کردی جائیں گی ۔اس کے ساتھ نہ صرف ٹیسٹ کے رزلٹ اور ان کی کوالٹی میں بہت اضافہ ہوگا بلکہ پراجیکٹ کی مینجمنٹ بھی بہت بہتر ہو جائے گی اوراس کے ساتھ ساتھ مریضوں کو آن لائن رپورٹ کی سہولت بھی میسر ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1