عوام (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیں گے،عاطف رفیق

عوام (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیں گے،عاطف رفیق

لاہور(نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی لاہور کے ڈسٹرکٹ صدر چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نوشتہ دیوار پڑھ لیں عوام انہیں اس الیکشن میں منتخب نہیں کریں گے (ن) لیگ نے منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کے نام پر قومی خزانے پر ہاتھ صاف کیا جس کا انہیں حساب دینا ہوگا ،حکومت کی کمزوریوں کی وجہ سے بھارت کشمیر یوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں جو حالات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں لیکن اس کے باوجود سب اچھا کے نعرے لگاکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے مسلم لیگ (ن) میں وسیع تقسیم ہے اور اس کے اندر وزارت عظمیٰ کے کئی امیدوار ہیں تاحیات نا اہلی کے باوجود نواز شریف وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1