این اے 123سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ خالد گجر کو دیا جائے،جنید رزاق

این اے 123سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ خالد گجر کو دیا جائے،جنید رزاق

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں مقامی سینئرپی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے این اے123کے امیدوارچوہدری خالدمحمودگجر کی حمایت میں میڈیا کانفرنس کااہتمام کیاگیا، جس میں پی پی145کے امیدوارمیاں جنیدرزاق ایڈووکیٹ،سابقہ صدرراوی ٹاؤن وامیدوارپی پی144رانا شہزاد سہیل ،امیدوارپی پی145نعیم حیدربٹ،یوسی11چیئرمین افتخار یوسف ، آصف بھنڈر(یوسی23) ،رانا جاوید قادری (یوسی12) ،ملک محمدرضا(یوسی15)،ندیم حمید ملک (یوسی14)رانا طالب(وائس چیئرمین یو سی 2 ) ،پی پی145 کے امیدوارملک ذوالفقار،یوسی10سے ثناء الحق جٹ ، یوسی10سے چوہدری جمشید،سابق نائب ناظم مشتاق خان،اطہر رشیدخان، عامر گورائیہ، صابر گجر ،حافظ محمدآصف اقبال،امیراعظم خاں،ملک شبیر اور سمیت مقامی کونسلرز،جنرل کونسلرز و کارکنان نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی پی 145کے امیدوارمیاں جنیدرزاق ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ ہم سب امیدواران چیئرمینز،وائس چیئرمینز، کونسلرز وسینئر رہنماشاہدرہ کے عوام کے پرزورمطالبے پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ این اے123شاہدرہ میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ چوہدری خالدمحمودگجر کو دیا جائے جوکہ شاہدرہ کے عوام کی آوازبن چکے ہیں اور چوہدری محمد سرورکے شانہ بشانہ این اے 123 میں پی ٹی آئی کو مضبوط اور منظم کرنے میں انہوں نے بہت محنت کی ہے اور ہر بارشاہدرہ کے عوام پر باہرسے امیدوار لاکرکھڑا کردیا جاتا ہے جو کہ شاہدرہ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے،اس بار ایسا نہیں ہونے دیں گے۔سابق صدر راوی ٹاؤن اورپی پی144کے امیدوار رانا شہزادسہیل نے کہا کہ اگر اس باربھی ان پرباہر سے امیدوارلاکر مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم بنی گالہ تک بھرپور احتجاج کریں گے۔

جنید رزاق

مزید : میٹروپولیٹن 1