ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارلحکومت میں ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں کے دوران ڈاکووں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی موبائل فون اور قیمتی سامان لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے کے علاقے میں عقیل کے گھر سے ڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر 12لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،ریس کورس میں منیر کے گھر سے ڈاکو10لاکھ ، کوٹ لکھپت کے علاقے سے رانا مبشر کے گھر سے ڈاکو12لاکھ روپے ،لوئر مال میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوفواد اور اس کی فیملی سے 5 لاکھ روپے کی نقدی ، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،نواں کوٹ کے علاقے میں ڈاکوصدیق اور اس کی فیملی سے 3لاکھ روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے ستوکتلہ میں قمر حسین اور اس کی فیملی سے 2لاکھ 50ہزار ، غالب مارکیٹ میں عاطف اور اس کی فیملی سے 1لاکھ50ہزارروپے کی نقدی ، طلائی زیورات ، اور دیگر قیمتی سامان گن پوائنٹ پر چھین لیے گئے ، شاہدرہ ٹاون سے نواب سے 20ہزار روپے موبائل فون ، نشترکالونی میں بابر سے 35ہزار اور موبائل فون ، ڈیفنس سی میں الیاس سے 25ہزار روپے اور موبائل فون ،فیکٹری ایریا میں ذیشان سے 45ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ، اقبال ٹاون اور لٹن روڈ ، اکبری گیٹ ،رائیونڈ سٹی ، مانگا منڈی ، سے موٹرسائیکلیں اورگڑھی شاہو، لاری اڈ ااور چوہنگ سے شہریوں کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں ۔

مزید : علاقائی