پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات ‘5افراد جاں بحق،573شدید زخمی

پنجاب بھر میں ٹریفک حادثات ‘5افراد جاں بحق،573شدید زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر)گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے800مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں573افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں 360 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات 05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 380 ڈرائیوز، 15کم عمرڈرائیورز437 مسافر اور 121 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ187ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 197 متاثرین کے ساتھ پہلے ،ملتان 76حادثات میں 84 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورفیصل آباد 73حادثات میں90متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی