مسلم ٹاؤن: تیزرفتار کار کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق‘ڈرائیورفرار

مسلم ٹاؤن: تیزرفتار کار کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق‘ڈرائیورفرار

لاہور(خبرنگار)مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار کا ر کی ٹکر لگنے کے نتیجے میں سڑک عبور کرتے ہوئے 60سالہ بزرگ موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقے شیخ زید ہسپتال کے قریب تیزرفتار کارنے بے قابو ہوکر سڑک عبور کرتے ہوئے 60سالہ افتخارکو ٹکر ماردی جس کے نتیجے افتخار شدید زخمی ہو گیا جبکہ کار سوار گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر کے اس کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی