مانگا منڈی: کھیتوں سے 5سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد

مانگا منڈی: کھیتوں سے 5سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد

لاہور(خبرنگار)مانگا منڈی کے علاقہ میں کھیتوں سے 5سالہ نامعلوم بچے کی کئی روز پرانی لاش برآمد ، شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بچے کوبدفعلی کا نشانہ بنا نے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینکی گئی ہے ، اطلاع ملنے پر پولیس لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی روڈ کے نزدیک کھیتوں میں5سالہ نامعلوم بچے کی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی۔پولیس کے مطابق لاش کئی روز پرانی معلوم ہوئی ہے جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ہے شبہ ہے کہ بچے بچے کو تشدد کر کے بدفعلی کا نشانہ بنانے کے بعدگلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور بچے کی شناخت کے بعد ہی سامنے آئیں گے

مزید : علاقائی