گوالمنڈی کے علاقہ سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد

گوالمنڈی کے علاقہ سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد

لاہور(خبرنگار)گوالمنڈی کے علاقہ سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی میوہسپتال میں 45سالہ نواز نامی شخص کی سڑک پر اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے گرپڑا جسے راہگیروں نے طبی امداد کے لیے پہنچادیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔اطلاع ملے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی جیب سے ملنے والی ہسپتال کی پرچیوں کے مطابق اس کا نام نواز کے جودل کے عارضے میں مبتلا تھا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے اس کے لواحقین کی تلاش کی جا رہی ہے جن کے ملنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی