بادامی باغ کے علاقہ سے زبیری کار چور گینگ کا سرغنہ گرفتار

بادامی باغ کے علاقہ سے زبیری کار چور گینگ کا سرغنہ گرفتار

لاہور(کر ائم رپو رٹر)بادامی باغ کے علاقہ سے زبیری کار چور گینگ کا سرغنہ گرفتار ،پولیس نے ملزم سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بادامی باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے زبیر ی کار چور گینگ کے سرغنہ زبیر کو مخبر کی اطلاع پر گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزم کے قبضہ سے مہران کار،موٹر سائیکل ،موبائل اور پسٹل بمعہ گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس کے علاوہ ملزم سے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی