جوہر ٹاؤن، سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی،3 افراد جھلس کرزخمی

جوہر ٹاؤن، سلنڈر پھٹنے سے چھت گر گئی،3 افراد جھلس کرزخمی

لاہور(خبرنگار) جوہر ٹاؤن کے علاقہ میں سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت گر کر تباہ ہو گئی۔جس کے باعث تین افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہو گئے،ایک شخص کی حالت تشویشناک۔ بتایا گیا ہے کہ جوہر ٹاؤن میں واقع ایک مکان کی پہلی منزل پر سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت اچانک گر گئی اور ملبے کو آگ لگ گئی۔ آگ کی لپیٹ میں آ کر 3 افراد بری طرح جھلس گئے اور ملبے تلے دب گئے ۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے تینوں افراد کو زخمی حالت میں نکالا۔ 50سالہ محمد افضل اور سیف علی سمیت تین افراد جھلس کرزخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دومحمد افضل اور سیف علی کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ جبکہ زخمی ہونے والے تیسرے شخص کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق محمد افضل کا جسم بری طرح جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید : علاقائی