قبضہ مافیا کی پشت پناہی پر سگیاں چوکی انچارج نوکری سے فارغ

قبضہ مافیا کی پشت پناہی پر سگیاں چوکی انچارج نوکری سے فارغ

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سگیاں چوکی انچارج کو قبضہ مافیاء کی پشت پناہی کر نے پر ایس پی سٹی نے ایکشن لیتے ہوئے نوکری سے برخاست کردیا۔تفصیلات کے مطابق سگیاں کے علاقہ میں قبضہ مافیاء کے سرگرم ہونے اور اس کی پشت پناہی کرنے والے چوکی انچارج رشید احمد کے خلاف انکوائر ی میں قبضہ مافیاء کی پشت پناہی ثابت ہونے پر ایس پی علی رضا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نوکری سے برخاست کردیا۔مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا ساتھ دینے والے ایسے ہی برخاست ہوکر گھر وں کو جائیں گے۔

مزید : علاقائی