سگیاں پل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا

سگیاں پل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شا ہد رہ کے علا قہ زین پارک سگیاں پل کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوؤں نے فاروق نامی شہری کو لوٹ لیا بتایاگیا ہے کہ ڈاکوؤں کی واردات کا شکار ہونے والا شہری فاروق زین پارک سگیاں پل سے گزر رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسے روکا اور گن پوائنٹ پر اس سے پچاس ہزار روپے کی نقدی لوٹنے کے بعد فرارہوگئے پولیس نے شہری فاروق کی درخواست پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی