باغبان پورہ: بلالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،مسروقہ مال برآمد

باغبان پورہ: بلالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار،مسروقہ مال برآمد

لاہور(کر ائم رپو رٹر)باغبانپورہ پولیس نے بلالی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکر کے ملزمان سے مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق باغبانپور ہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بلالی ڈکیت گینگ کے سرغنہ بلال عرف بلالی کو اس کے ساتھی تنویر سمیت گرفتار کرکے ملزمان سے ایک لاکھ روپے ،2 موبائل،2 پسٹل اور گولیاں برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا،ملزمان سے متعدد ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف ہوا۔مزید تفتیش کے لیے ملزمان کوانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

مزید : علاقائی