مسلم ٹاؤن، ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے خاتون جاں بحق، باپ بیٹا زخمی

مسلم ٹاؤن، ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرسے خاتون جاں بحق، باپ بیٹا زخمی

لاہور(خبرنگار) مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں تیز رفتار ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم کے دوران 30 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ تین ماہ کا بچہ اور والد شدید زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات گئے مصطفی آباد کا رہائشی محمدرضا اپنی بیوی 30 سالہ کومل فاطمہ اور تین ماہ کے بیٹے نوریز کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ مسلم ٹاؤن موڑ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک کے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 30 سالہ کومل فاطمہ جاں بحق جبکہ اس کا تین ماہ کا بیٹا نوریز اور خاوند محمدرضا شدیدزخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے باپ بیٹے کو سروسز ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ہونے والی خاتون کی نعش پولیس نے قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔

مزید : علاقائی