قصور:7سالہ لڑکا 3روز قبل غائب ہونے والا تاحال نہ مل سکا

قصور:7سالہ لڑکا 3روز قبل غائب ہونے والا تاحال نہ مل سکا

قصور(بیورورپورٹ)چونیاں کے نواحی گاؤں روسہ ٹبہ سے غائب ہونے والا سات سالہ بچے 3یوم گزر جانے کے باوجود نہ مل سکا۔ تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ صدر چونیاں کے علاقہ روسہ ٹبہ کی رہائشی بیوہ خاتون زرینہ بی بی کا سات سالہ بیٹا عبدالرحمن حسب معمول سکول گیا مگر واپس نہ آیا تو گھر والوں نے اس کی تلاش شروع کر دی۔سراغ نہ ملنے پر پولیس تھانہ صدر چونیاں نے بچے کی والدہ زرینہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : علاقائی