رائیونڈ : محنت کش کی بیٹی سے رات بھر اجتماعی بد اخلاقی ، متاثرہ لڑکی صبح ملزموں کو سوتا چھوڑ کر گھر پہنچ گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)رائے ونڈکے علا قہ میں محنت کش کی جوان سالہ بیٹی کو ورغلا کر لیجانے والے نوجوان نے دوستوں کے حوالے کردیا اور رات بھر بداخلاقی کرتے رہے ،اجتماعی بداخلاقی کا شکار لڑکی ملزموں کو سوتا چھوڑ کر اگلی صبح جان بچا کر گھر پہنچ گئی ،مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، خالد بن ولید کالونی رائے ونڈ کے رہائشی شخص محمد شریف میوکی بیٹی متاثرہ 15/16سالہ لڑکی تانیہ کے بیان کے مطابق وہ گھر میں کام کاج کرتی ہے گزشتہ روز اس کے والدین اور بھائی نواحی گاؤں کھرپہ چک اپنی زمین پر گئے ہوئے تھے اور وہ گھر میں اکیلی تھی کہ خالد نامی لڑکا موٹر سائیکل پر گھر آیا اور اس کو ورغلا پھسلا کر اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر کھارا چوک کے پاس والی آبادی میں ایک خالی کوٹھی میں لے گیا ،کوٹھی کے اندرر دو لڑکے عدنان اور شرافت موجود تھے ،مجھے ان کے حوالے کرکے آپ چلا گیا ،ان دونوں نے میرے ساتھ باری باری بداخلاقی کی ،اگلی صبح میں ان کو سوتے ہوئے چھوڑ کر گھر پہنچ گئی۔