سیشن کورٹ: صائمہ نے آصف کیخلاف بداخلاقی کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر کردی

سیشن کورٹ: صائمہ نے آصف کیخلاف بداخلاقی کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر ...

لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ میں صائمہ نامی خاتون نے آصف نامی شہری کے خلاف بداخلاقی کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے کراوئی کرتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج رائے لیاقت علی کھرل نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آصف نامی لڑکے نے شادی کا جھانسہ دے کربداخلاقی کا نشانہ بناتا رہا۔آصف شادی نہیں کررہاجبکہ پولیس بھی کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل جج نے آئندہ سماعت پر تھانہ کاہنہ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید : علاقائی