سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ‘مدعی جواد حامد کے بیان پر جزوی جرح سماعت آج تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ‘مدعی جواد حامد کے بیان پر جزوی جرح سماعت آج تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کی سماعت آج 9مئی تک ملتوی کردی ہے ،پولیس کی جانب سے گزشتہ روزوکیل برہان معظم ملک نے استغاثہ کیس کے مدعی جواد حامد کے بیان پرجزوی جرح کی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج اعجاز حسن اعوان استغاثہ پر سماعت کر رہے ہیں۔ استغاثہ کے مدعی جواد حامد کی جانب سے وکیل رائے بشیر احمد عدالت پیش ہوئے۔استغاثہ کے مدعی جواد حامد نے تین دن میں اپنا بیان قلمبند کروایا تھا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں ابھی تک صرف ایک گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا ہے ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ نمبر510/14 میں ابھی تک 55 گواہان کے بیان قلمبندکئے جا چکے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -