قصور:یوسی چیئرمین کی گاڑی پر فائرنگ،معجزانہ طور پرمحفوظ رہے

قصور:یوسی چیئرمین کی گاڑی پر فائرنگ،معجزانہ طور پرمحفوظ رہے

قصور(بیورورپورٹ)یونین کو نسل شیخم حلقہ 82کے چیئر مین چوہدری اسد علی کی گا ڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ معجزانہ طور پر محفوط تفصیلات کے مطابق یونین کو نسل شیخم کے چیئر مین چوہدری اسد علی اپنے بیٹوں کے ہمراہ اپنی گا ڑی پر پتوکی سے اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ جاگوالہ رو ڈ پر نہر کے پل کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے ان کی گا ڑی پر فائرنگ کر دی تاہم انھوں نے اپنی گا ڑی روکنے کی بجائے بھگا دی۔ جس کی وجہ سے وہ معجزانہ طور پر محفو ظ رہے ۔چیئر مین یونین کونسل چوہدری اسد علی نے مقدمہ درج کروانے کے لیے سرائے مغل پولیس کو تحریری درخواست دے دی ہے ۔

مزید : علاقائی