تھانہ گرین ٹاون کے 4پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم

تھانہ گرین ٹاون کے 4پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ نے منشیات کیس میں بطور گواہ حاضر نہ ہونے پر تھانہ گرین ٹاون کے 4پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے جاوید نامی ملزم کے خلاف منشیات کیس کی سماعت کی۔عدالت نے پچھلی سماعت پر تھانہ گرین ٹاؤن کے پولیس اہلکاروں کو بطور گواہ طلب کررکھا تھا۔عدالت نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا مراسلہ اے جی آفس کو بھی بھجوا دیا ہے ۔

مزید : علاقائی