موٹر سائیکل چوری کیس‘مجرم کو 4ماہ قید، 10ہزار روپے جرمانہ

موٹر سائیکل چوری کیس‘مجرم کو 4ماہ قید، 10ہزار روپے جرمانہ

لاہور(نامہ نگار )ماڈل ٹاؤن کچہری کی عدالت نے موٹر سائیکل چوری کیس میں ملوث مجرم دلشاد نیامت کو 4 ماہ قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے مذکورہ بالا حکم جاری کیاہے۔مجرم دلشاد نیامت کے خلاف تھانہ اچھرہ میں موٹرسائیکل چوری کا مقدمہ درج تھا۔ پراسیکیوٹر عبدالسمیع نے عدالت میں موقف اختیار کا کہ دلشاد نیامت پولیس تفتیش میں بھی اقبال جرم کر چکا ہے ،عدالت قانون کے مطابق اسے سزا سنائے جس پر فاضل جج نے مذکور ہ بالا سزا کا حکم جاری کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی