ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس: اشتہاری ملزم شہباز سائیں 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس: اشتہاری ملزم شہباز سائیں 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر ...

لاہور(نامہ نگار )انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمدنے ٹیپو ٹرکاں والا قتل کیس کے اشتہاری ملزم شہباز عرف سائیں کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔پولیس نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کو بذریعہ انٹرپول گرفتار کر کے عدالت پیش کیا گیاہے۔ملزم کے خلاف مقدمہ میں قتل اور اقدام قتل سمیت چھے مختلف دفعات شامل ہیں۔ملزم کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے۔

مزید : علاقائی