اے ایس آئی تھانہ شاہدرہ ٹاون کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی رپورٹ طلب
لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ نے تھانہ شاہدرہ ٹاون کے اے ایس آئی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عارف مجاہد نے شہری یامین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیملی سمیت تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے اہلکاروں نے حبس بے جا میں رکھا ہوا ہے ،اے ایس ائی اللہ دتہ نے 15 ہزار روپے رشوت وصول کرکے چھوڑا،سی سی پی او لاہور کو اے ایس آئی کے خلاف کارروائی کی درخواست دی جس پر تاحال کاروائی نہیں کی گئی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت اے ایس آئی اللہ دتہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی ہے۔