بچی کیساتھ اجتماعی بد اخلاقی قابل مذمت ، بھارت کشمیر میں بر بریت سے از آئے : اقوام متحدہ

بچی کیساتھ اجتماعی بد اخلاقی قابل مذمت ، بھارت کشمیر میں بر بریت سے از آئے : ...

نیو یارک(آن لائن) اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجرک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے،جہاں بھارتی فورسز حکومت مخالف مظاہرین کیخلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔ سٹیفن ڈوجرک نے گزشتہ روز ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے،سیکرٹری جنرل پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے تنازعات مذاکرات سے حل کرنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،بھارت کو کشمیر میں بربریت سے باز آنا چاہیے،عالمی برادری کو کشمیری عوام کیلئے مزید قراردادیں پاس کرنا ہوں گی۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا کہ بھارت آئے روز کشمیر میں ظلم و جبر کی داستانیں رقم کر رہا ہے،7سالہ بچی کیساتھ ہونے والی اجتماعی بداخلاقی اور قتل کا بہت افسوس ہوا،ہم اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ

مزید : علاقائی