دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھو لنے پر چینی مسافرکو ہزاروں پاؤنڈ جرمانہ

دوران پرواز جہاز کا دروازہ کھو لنے پر چینی مسافرکو ہزاروں پاؤنڈ جرمانہ

بیجنگ (صباح نیوز) چین میں دوران پرواز جہاز کا ہنگامی دروازہ کھو لنے والے مسافر پر چائنیز ائرلائن کی فضائی کمپنی نے اس پر ہزاروں پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا۔چینی ائیرلائن کے حکام کا کہنا ہے کہ چین میں ایک شخص نے دوران پرواز جہاز کا ہنگامی دروازہ کھول دیا جس پر چائنیز ائرلائن کی فضائی کمپنی نے اس پر ہزاروں پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کردیا ،ہنگامی دروازہ کھولنے والے شخص کی تصدیق 25 سالہ چن کے نام سے ہوئی جس نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق چن نے بیان دیا کہ دورانِ پرواز اسے شدید گرمی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی تو اس نے کھڑکی سمجھ کر ہنگامی دروازے کا ہینڈل گھما دیا۔ دروازہ کھلتے ہی طیارے میں ہوا کے تیز جھکڑ چلنے لگے تاہم جہاز کا عملہ فوری طور پر دروازہ بند کرنے میں کامیاب ہوگیا۔انتظامیہ کے مطابق پرواز لینڈ ہونے کے فورا بعد ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو حراست میں لے کر 15 روز کے لئے جیل منتقل کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی