اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا

بیت المقدس(صباح نیوز) اسرائیلی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا ، اسرائیلی فوج کی جانب سے نمازیوں کو زدوکوب کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق درجنوں یہودی آبادکاروں نے بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے سب سے مقدس مقام 'مسجد اقصی' پر دھاوا بول دیا اور اس کے احاطے میں داخل ہوکر مسجد کی بے حرمتی کی۔تقریبا 150 صہیونی آبادکاروں کا ایک گروہ اسرائیلی پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں المغاربہ گیٹ سے مسجد اقصی میں داخل ہوگیا اور انہوں نے مسجد کے احاطے میں تلمودی رسومات ادا کرنے کی کوشش کی۔اس موقع پر فلسطینی نمازیوں اور بیت المقدس کے شہریوں کو اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید زدو کوب کرتے ہوئے سیکیورٹی کے نام پر ہراساں کیا گیا۔ متعدد نمازیوں کو مسجد اقصی میں داخلے کے وقت ان کے شناختی کارڈ سے محروم کردیا گیا۔اسلامی اوقاف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے آبادکاروں کی حرکت کے بعد المغاربہ گیٹ کو مکمل طور پر بند کردیا۔

مزید : علاقائی