لیبیا، سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ، 5فوجی ہلاک ،متعدد زخمی

لیبیا، سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ، 5فوجی ہلاک ،متعدد زخمی

طرابلس(آن لائن) لیبیا میں سیکیورتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں پانج فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عسکری ذرائع نے بتایا کہ مشرقی ڈرانا میں سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان مزید جھڑپ ہوئی جسکے نتیجے میں پانج فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تاہم جھڑپ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بڑی پشرفت کرتے ہوئے الفاتائی کا علاقہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران متعدد باغی بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

مزید : علاقائی