ڈار اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی آج سماعت

ڈار اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی آج سماعت

اسلام آباد( آن لائن )اسحاق ڈار اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت آج بروز بدھ احتساب عدالت اسلام آباد میں ہو گی۔ کیس کی سماعت احتساب جج محمد جنید کریں گے۔ اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں ایک ملزم نعیم محمود پر جرح ہو چکی ہے جبکہ دوسرے دو ملزمان سعید احمد اور منصور رضا رضوی پر جرح ہونا باقی ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاچے بنانے کا ایک ضمنی ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔ جس کی سماعت آج بروز بدھ سارھے نو بجے احتساب عدالت اسلام آباد کورٹ روم نمبر1میں ہو گی۔

فاضل جج محمد جنید کیس کی سماعت کریں گے۔

اسحاق ڈار

مزید : علاقائی