صوبائی سیکرٹری قانون ابوالحسن نجمی کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر

صوبائی سیکرٹری قانون ابوالحسن نجمی کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سستے اور فوری انصاف کے راستے میں مبینہ طور پررکاوٹ بننے اور عہدہ میں تین بار توسیع لینے پر صوبائی سیکرٹری قانون پنجاب ابولحسن نجمی کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ آئینی درخواست مصالحتی عدالتی نظام کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے معاون میاں ظفر اقبال کلانوری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے ریٹائرڈ سیکرٹری اسمبلی ابولحسن نجمی کومیرٹ اور قوانین کے برعکس سیاسی بنیادوں پر سیکرٹری قانون پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا،اب75 سالہ سیکرٹری قانون پنجاب ابولحسن نجمی کو کنٹریکٹ کا عرصہ مکمل ہونے کے باوجودان کے عہدہ میں تین بار غیر قانونی طور پر توسیع دی گئی۔

ابو الحسن نجمی

مزید : صفحہ آخر