56کمپنیز تشکیل کیس‘ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے

56کمپنیز تشکیل کیس‘ درخواست گزار کے وکیل نے دلائل مکمل کر لئے

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ میں پنجاب کی56کمپنیز کی تشکیل کے خلاف کیس کی سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل مکمل کرلئے۔جسٹس شاہد کریم نے سعد رسول ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 169کے تحت آڈیٹر جنرل کو کمپنیز کے آڈٹ کا مکمل اختیار ہے، آڈیٹر جنرل نے کمپنیز کا آڈٹ نہ کرکے اپنی زمہ داری پوری نہیں کی ،کمپنیز میں ایم پی ایز کی تقرریاں آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کمپنیز کی تشکیل کوکالعدم قرار دے کرذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے۔درخواست گزار وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے مدعاعلیہان کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ہے ۔

56کمپنیاں

مزید : صفحہ آخر