ریلوے خسارہ سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تحریری حکم جاری

ریلوے خسارہ سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تحریری حکم جاری

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے ریلوے میں خسارے سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تحریری حکم جاری کردیا ہے ،تحریری فیصلے میں عدالت نے 6 ہفتوں میں آڈٹ کر کے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس عمر عطا ء بندیال پر مشتمل بنچ نے لاہور رجسٹری میں اس کیس کی سماعت کی تھی جس کے تحریری حکم نامہ میں اے ایف فرگوسن آڈٹ فرم کو محکمہ ریلوے کا آڈٹ کر نے کا حکم کرنے کا دیا گیا، سپریم کورٹ نے اے ایف فرگوسن فرم کو 6ہفتوں مین ریلوے کا آڈٹ کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،چیف جسٹس نے تحری فیصلے میں احکامات جاری کئے ہیں کہ فرم ریلوے کا 2013ء سے لے کر 2018ء تک کا مکمل آڈٹ کریں ۔

ریلوے خسارہ رپورٹ

مزید : صفحہ آخر