روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن ڈی جی اینٹی کرپشن کا سی اینڈ ڈبلیو میں 200ارب کی کرپشن پر تحقیقات کا حکم

روزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن ڈی جی اینٹی کرپشن کا سی اینڈ ڈبلیو میں 200ارب ...

لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن مظفر علی رانجھا کاروزنامہ پاکستان کی خبر پر ایکشن ،سی اینڈ ڈبلیو میں 200ارب روپے کی بے ضابطگیوں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبرپر نوٹس لیتے ہوئے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کوانکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ پاکستان نے 8مئی 2018ء کو خبر دی تھی کہ سی اینڈ ڈبلیو میں 10ایس ای، 25 ایکسین ،45ایس ڈی او،78سب انجینئرز اوردرجنوں کنٹریکٹرز کی کرپشن کی انکوائریاں ردی کی ٹو کری کی نذرکردی تھیں جس پر ڈی جی اینٹی کرپشن نے تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے سی اینڈ ڈبلیو کو جاری کئے گئے فنڈز اور زیرتعمیر اور تکمیل شدہ منصوبوں کا ریکارڈطلب کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انکوائری کرکے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

تحقیقات/حکم

مزید : صفحہ آخر