بورڈ آف ریونیو کی عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں تاخیر ، سینئر ممبر نے نوٹس لے لیا
لاہور( عامر بٹ سے )بورڈ آف ریونیو کی عدالتوں میں زیر سماعت (کیسز) میں تاخیر، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نوٹس لے لیا رواں مالی سال دائر کیسز،زیر سماعت کیسزز اور زیر التواء کیسز کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹا نے کیلئے خصوصی ہدایات کر دیں ،پنجاب کے دور دراز اضلاع سے دائر ہونے والی درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی ہدایات ، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے جلد از جلد کیسز کی سماعت اور زیرالتواء کیسز کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق ریونیو کی عدالتوں میں زیر سماعت گزشتہ رواں سال 2018کے رواں سال کے کیسز کی رپورٹ کے حوالے سے خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں زیرسماعت،زیرالتواء کیسز اور جوڈیشل ممبرز کی کارکردگی کا جائز لیا گیا،سینئر ممبر بورڈآف ریونیواسلم کمبوہ نے کیسز میں لمبی تاریخیں دینے کی بجائے ان کو جلد ازجلد نمٹانے اوردور دراز سے آنے والے سائلین کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے ایسے کیسز پر جلد فیصلہ سنانے کی ہدائت کردی، جوڈیشل عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق ریونیو کورٹس میں ٹوٹل زیر سماعت کیسز کی تعداد9752 تھی جن میں سے سینئر ممبر بورڈآف ریونیو اسلم کمبوہ کے پاس زیر سماعت ٹوٹل 390کیسزز میں سے78کیسزز کی سماعت کی گئی جبکہ155کیسز نئے آنے سے ٹوٹل کیسز کی تعداد567ہے اسی طرح ممبر جوڈیشل 1 کے پاس زیر سماعت ٹوٹل1326کیسزز میں سے97کیسزز کی سماعت ہوئی جن میں سے 86کیسزنئے دائر کئے گئے اس طرح1155کیس زیر التواء تھے ،ممبر جوڈیشل 2کے پاس ٹوٹل زیر سماعت کیسزز547تھی جس میں سے 83کیسوں کی سماعت کی گئی ،ٹوٹل زیر التواء کیسز کی تعداد695ہے ،اسی طرح ممبر جوڈیشل 3 کے پاس زیر سماعت کیسزز کی تعدا د689تھی جن میں سے 168کیسزز کی سماعت کی گئی ،ممبر جوڈیشل 4کے پاس ٹوٹل زیر سماعت کیس 533تھے جن میں سے70کیسزز کی سماعت کی گئی 120کیسز نئے دائر ہوئے،اسی طرح ممبر جوڈیشل 5 کے پاس ٹوٹل زیر سماعت کیسزز کی تعداد326تھی، چیف سیٹلمنٹ کمشنر کے پاس 1015کیسز میں سے56کیسز کی سماعت ہوئی ،جبکہ ممبر جوڈیشل6 کی عدالت میں648 کیسز میں سے195کیسز کی سماعت ہوئی ممبر جوڈیشل 7 کے پاس ٹوٹل زیر سماعت کیسزز کی تعداد635تھی جن میں سے200کیسز کی سماعت ہوئی، اس طرح ممبر جوڈیشل 8کے پاس زیر سماعت 506کیسز میں سے129کیسز کی سماعت ہوئی ، اسی طرح ممبر کالونیزکے پاس ٹوٹل زیر سماعت کیسز کی تعداد1629تھے جوکہ زیر التواء ہیں اسی طرح ممبر کونسلڈیشن کے پاس ٹوٹل زیر سماعت کیسزز کی تعداد 733تھی جن میں سے 116کیسز کی سماعت ہوئی،فل بورڈ ایجنڈا میٹنگ میں تمام ممبرز نے کیسز کی بروقت سماعت اور جلد از جلد نمٹانے کی یقین دھانی کروائی ہے۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوپنجاب اسلم کمبوہ نے کہا کہ سائلین اور اپنے اراضی کے مسائل کے حوالے سے انصاف کی امید میں درخواست دینے والوں کو بروقت انصاف مہیا کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے جس کے لئے میں نے تمام جوڈیشل ممبران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام کیسز کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جائے ،دور دراز سے آنے والے سائلین کو لمبی تاریخیں دینے کی بجائے ان کے کیسز پر جلد از جلد فیصلہ کیا جائے ۔اس حوالے ہر جوڈیشل ممبر ماہانہ بنیادوں پر مجھے زیر سماعت اور زیر التواء کیسز کی رپورٹ پیش کرے گا۔
بورڈ آف ریونیو