اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کیلئے او پی سی دیگر صوبوں کو مدد فراہم کرنے پر تیار ہے، افضال بھٹی

اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کیلئے او پی سی دیگر صوبوں کو مدد فراہم کرنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ او پی سی ملک کے دیگر صوبوں کو بھی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور انہیں ریلیف کی فراہمی کیلئے ایسے اداروں کے قیام کیلئے بھرپور مدد فراہم کرنے پر تیار ہے۔قبل ازیں او پی سی کی اعلیٰ کارکردگی سے متاثرہوکرآزادجموں و کشمیر حکومت نے سمندر پار مقیم افراد کے مسائل کے حل کیلئے پنجاب کا ماڈل اپنایاہے۔ افضال بھٹی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ایک نئے ادارے کے قیام کے حوالے سے او پی سی پنجاب، حکومت آزاد جموں و کشمیر کو مکمل معاونت اور ان کے افسروں اور اہلکاروں کو تربیت فراہم کر چکا ہے۔
افضال بھٹی

مزید :

صفحہ آخر -