ملکی حالات تشویش ناک ، الیکشنہوئے تو خونیں ہونگے ؒ شیخ رشید

ملکی حالات تشویش ناک ، الیکشنہوئے تو خونیں ہونگے ؒ شیخ رشید

کوٹ رادھاکشن) نامہ نگار( موجودہ صورتحال میں ملکی حالا ت نہایت تشویشناک ہیں اس صورت حال میں تمام سیاست دانوں کو فکر کرنی چاہے ورنہ بعد میں تمام سیاست دان پچھاتے ہیں، اس ماحول میں الیکشن ہوئے تو وہ خونی الیکشن ہوں گے حالات اس وقت خانہ جنگی کی طرف جارہے ہیں اور الیکشن کے حوالے سے تمام پارٹیوں کی آل پارٹیز میٹنگ ہونی چاہے اور یہ میٹنگ خواہ چیف جسٹس بلالیں یا وزیر اعظم بلا لیے یا عمران خاں بلا لیں ۔الیکشن مہم کی وجہ سے اس وقت گلی محلے کے اندر تلخی پیدا ہوچکی ہے اور یہ تلخی اتنی خوفناک ہے جوکہ کسی بھی وقت خوفناک حادثے کوجنم دے سکتی ہے جوکچھ احسن اقبال کے ساتھ ہواوہ انتہائی افسو س ناک ہے ان خیالا ت کااظہارعوامی مسلم لیگ کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی شیخ رشیداحمد نے کو ٹ رادھاکشن میں اپنی بھابھی کے نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزیدکہا کہ موجودہ صورتحال میں تما م سیاست دانوں کوچاہے کہ وہ اپنے معاملات مل بیٹھ کر حل کریں اور اگر الیکشن ایک دوماہ لیٹ بھی ہوجاتے ہیں تو کوئی قیامت نہیںآجاتی بجائے اس کے انتخابات لمبی مدت تک ملتوی ہوجائیں کیونکہ ملک عزیز ہے اور جمہوریت ملک کے لیے ہوتی ہے ا وراگر ملک کے حالات ٹھیک ہونگے تو جمہوریت کی عزت ہوگی اس وقت ہر آدمی جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے ۔ موجودہ حالات میں ڈالر ایک سوانیس روپے سے بھی اوپر جاچکا ہے چین نے بھی اب ایک بلین ڈالر ہمیں قرضہ دیا ہے لیکن عبوری حکومت کے لیے سب سے بڑامسئلہ قرضہ کی واپسی کا ہوگا ۔

شیخ رشید

B

مزید : صفحہ آخر