مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ایک اور نوجوان چل بسا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ایک اور نوجوان چل بسا

سری نگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیان میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور نوجوان سفیل احمد بٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے منگل کو سرینگر کے ایک ہسپتال میں چل بسا جس کے بعد اتوار کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 11ہوگئی ۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق شوپیان کے علاقے داچھو سے تعلق رکھنے والا سترہ سالہ سفیل احمد اتوار کو ضلع کے علاقے بادی گام میں احتجاجی مظاہرین پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ نوجوان کے پیٹ میں گولی لگی تھی اور وہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ تین دن تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد شہید ہوگیا۔

مقبوضہ کشمیر

مزید : صفحہ آخر