گداگروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

گداگروں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی) لاہور سمیت صوبہ بھر میں گداگروں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ، گرفتاری کے بعد ضمانت پر چھوڑنے کی بجائے تدارک سینٹر بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق متعلقہ اداروں نے قانون سازی کی تیاری کر لی ہے جس کے بعد گداگروں کو پولیس کی جانب سے گرفتاری کے بعد ضمانت کی بجائے سوشل ویلفیئر کے تدراک سینٹربھیجا جائے گا ۔ واضح رہے کہ ان سینٹر زمیں بھکاریوں کو گداگری کے خلاف لیکچرز دیئے جائیں گے اور انہیں اس لعنت سے چھٹکارا پانے کیلئے آمادہ کیا جائے گا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر نے تمام تیاریوں پر کام تیزی سے شروع کر دیا ہے۔
گداگروں

مزید :

صفحہ آخر -