پی ٹی آئی نے مختلف حلقوں میں متفقہ امیدوار کیلئے مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی

پی ٹی آئی نے مختلف حلقوں میں متفقہ امیدوار کیلئے مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور( این این آئی) تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مختلف حلقوں میں ٹکٹ کے خواہشمند ایک سے زائد امیدواروں کے سامنے آنے اور دیگر معاملات کے حل کی خاطر دس رکنی مصالحتی کمیٹی تشکیل دیدی ، مذکورہ کمیٹی ہر حلقے میں متفقہ امیدوار سامنے لانے کیلئے درخواست گزاروں سے ملاقاتیں کر ے گی جس کی حتمی رپورٹ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پنجاب کو آئندہ عام انتخابات کیلئے قومی اور صوبائی حلقوں کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں ،کئی حلقوں میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی تعداد ایک سے زیادہ ہے ۔ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں پارٹی کے اندر کسی تقسیم کو روکا جائے اورہر حلقے سے متفقہ امیدوار لایا جائے جس کیلئے میاں افضل حیات کی سربراہی میں مصالحتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس میں دیگر سینئر رہنماؤں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی حلقے میں درخواست گزاروں کی مقبولیت اور دیگر معاملات کو دیکھتے ہوئے بات چیت کے ذریعے متفقہ امیدووار لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی ۔

مصالحتی کمیٹی

مزید : صفحہ آخر